ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جیالے سڑکوں پر آ گئے

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جیالے بھی سڑکوں پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر احتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں محسن ملہی صدر پی وائی او وسطی پنحاب نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عوام سے کیے تمام وعدے دھوکے ثابت ہوئے ہیں۔

شیخ علی زین کا احتجاج میں کہنا تھا کہ حکومت کے وزراء کی موج  ہی ختم نہیں ہو رہی، عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔

شیخ علی زین نے کہا کہ بجلی، گیس اور اشیائے خرودونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

رہنما پی پی پی ملک حمزہ رئیس کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یوم احتساب قریب ہے۔

اجلاس میں رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

The post ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جیالے سڑکوں پر آ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email