کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ میں سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ایگل اسکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے، دھماکے میں نشانہ ایگل اسکواڈ کے اہلکار تھے، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب دھماکہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email