موٹروے پر ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر گاڑی چلانے والا معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار

موٹروے پولیس نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے ٹک ٹاکت کو موٹروے پر ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کرچلتی گاڑی میں وڈیو بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم اعزاز شاہ اسلام آباد پشاور موٹر وے (ایم ون) پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی میں کروز کنٹرول لگا کر ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسرے سیٹ پر چلا گیا۔

ملزم نے اس خطرناک حرکت کی ٹک ٹاک وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

تاہم  جب معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم ناصرف دوران ڈرائیونگ غفلت پرواہی کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش میں بھی ملوث ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر وڈیو بنانے پر کی گئی۔

The post موٹروے پر ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر گاڑی چلانے والا معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email