قومی ٹی 20  کپ میچز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہو گا

قومی ٹی 20 سال 2021 اور 2022 کے میچز کا آغاز کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق  پہلے مرحلے میں  23 ستمبر سے 26 ستمبر تک 6 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اوردوسرے مرحلے میں میچز کا آغاز 29 ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  ہوگا۔

دوسرے مرحلے کے 10 میچز 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے  جبکہ تیسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 6 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک لاہور میں ہو گا ۔

تیسرے مرحلے کے 12 میچز لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جائیں گے۔

قومی ٹی 20 کپ کا سیمی فائنل 12 اکتوبر جبکہ فائنل 13 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

قومی ٹی 20 کپ کے میچز کے ٹکٹوں کی قمیت 50 روپے سے لے کر 500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

The post قومی ٹی 20  کپ میچز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہو گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email