سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 94 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 94 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1778 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.52 سے بڑھ کر 168.68 روپے  پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں بدترین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 411 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 597 پر بند ہوا جبکہ حصص بازار میں 100 انڈیکس کی بلند سطح 46031 اور کم سطح 44788 رہی۔

The post سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email