ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز اینٹی کرپشن کوڈ کی زد میں آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز کو ٹی ٹین لیگ میں 4 مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )اعلامیے کے مطابق سیموئلز پر مراعات وصول کرنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئلز کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت ہے۔

The post ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز اینٹی کرپشن کوڈ کی زد میں آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email