پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اتصالات کے سی ای او حاتم دویدار سے ورچوئل ملاقات کی ہے جس میں وزیر خزانہ نے اتصالات کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل پر زور دیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز تشخیص کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

اتصالات کے سی ای او حاتم دویدار نے وزیر خزانہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ ایک سے دو ماہ میں جائیدادوں کا جائزہ مکمل کرلیا جائے گا، پاکستان میں اسپیکٹرم کی نیلامی میں اتصالات کی شمولیت پاکستان کے ساتھ وابستگی کی تصدیق ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین اور اتصالات کے سی ای او حاتم دویدار نے نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر باقی مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے بڑے اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کا زرمبادلہ بھیجنے سے معیشت میں ان کا کردار نمایاں کرتا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

The post پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email