پاکستان کے پاس ایل این جی کی اسٹوریج کی سہولت موجود نہیں ، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایل این جی کی اسٹوریج کی سہولت موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل کی سپلائی میں 50 فیصد کمی آئی ہے ، گیس ریزرو سالانہ دس فیصد کے حساب سے کم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے آر ایل این جی امپورٹ کی جاتی ہے ، ار ایل این جی امپورٹ میں کسی وزیر کا کوئی کردار نہیں ہوتا ، اسٹوریج نہ ہونے کے باعث کم قیمت کے وقت ایل این جی نہیں خرید سکتے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حکومت ایل این جی کی اسٹوریج کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، اس سے کئی سو ارب روپے کا حکومت کو فائدہ ہوگا۔

The post پاکستان کے پاس ایل این جی کی اسٹوریج کی سہولت موجود نہیں ، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email