لوگ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں یا جیل کی ہوا کھائیں

کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سکھر پولیس ایکشن میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر میں شاپنگ سینٹرز اورہوٹلوں پر چھاپے مارے اور لوگوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کئے۔

  ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ کرانے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ لوگ اپنے ویکسینیشن کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔

The post لوگ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں یا جیل کی ہوا کھائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email