ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کا میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی ہے ، دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے ، تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چُن چن کر اوپر سے لیکر نیچے تک جماعت کو نشانہ بنایا گیا ، اس جبر اور دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔

دوسری جانب اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے میاں نواز شریف کو تین مرتبہ اپنا وزیر اعظم منتخب کیا، لیکن تینوں مرتبہ ان کو قوم کی خدمت اور ملکی ترقی سے روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈکٹیٹرشپ بھی رہی، پیپلزپارٹی کے بھی تین دور شامل ہیں، لیکن جو کارنامے مسلم لیگ (ن) نے سرانجام دیے وہ کسی دور میں نہیں ہوئے، پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے، یہی ہماری شاندار وراثت اور قومی خدمت کی گواہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تخلیق پاکستان 14 اگست کو ہوئی لیکن 28 مئی کو نواز شریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنا، ملائشیا کو آج ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ہے 90 کی دہائی میں وہ پاکستان کی ترقی کی مثالیں دیتے تھے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی پاکستان کو پوچھنے کے لئے تیار نہیں، وجہ ان حکمرانوں کی نااہلی ہے، ان کی وجہ سے کرپشن کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، ہمیں اپنی قیادت اور بیانیے پہ کوئی کنفوزن نہیں ہونی چاہیے، ہمارا اتحاد کامیابی کا ضامن ہے۔

The post ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email