آرمی چیف کا جدید ترین ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا دورہ  کیا جہاں کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے  ہوئے کہا کہ پاک آرمی ایئر ڈیفنس جدید ترین، انتہائی درست اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریفنگ دیتے  ہوئے آرمی چیف کو ایئر ڈیفنس جنگی انتظام کے طریقہ کار، مرکز کی کارکردگی بارے میں بھی بتایا گیا۔

بریفنگ دیتے  ہوئے بتا یا گیا کہ مرکز میں موجود سیمولیٹر کمپلیکس متحرک منظرناموں کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے  ہوئے مزید کہا کہ جدید مرکز، ائیر ڈیفنس جنگ میں اعلی کمان سے انفرادی سطح پر بہترین ہم آہنگی کو تقویت دے گا جبکہ مرکز ہتھیاروں کے نظام کے مابین مطابقت پذیری، موثر اور مربوط ماحول فراہم کرے گا۔

The post آرمی چیف کا جدید ترین ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email