وزیراعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان 24ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل سے شروع ہونے والے اعلیٰ سطحی بحث میں زیادہ تر افغانستان ، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس پر بحث پر ہوگی جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد خطاب کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کرلیا گیا، افغانستان اور مسئلہ کشمیر وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم کا خطاب تقریباً آدھے گھنٹے کا ہوگا جو 24 ستمبر کو نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عمران خان مقبوضہ کشمیر ‘افغانستان کی صورتحال کے علاوہ عالمی معاشی اور سیاست مسائل پر بات کریں گے۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے جبکہ عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے۔

رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

The post وزیراعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email