معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی کی فیملی بن گئے

پاکستان کے گلوکار روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار روحیل حیات نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ؤ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

گلوکار روحیل حیات کی جانب سے شئیر کی  جا نے والے ٹوئٹ میں کہا کہ اب ڈومیسٹک سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک  بڑا نام ہیں  جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن کے ذریعے پوری دنیا کے شائقین موسیقی کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

The post معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی کی فیملی بن گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email