آذربائیجان میں سہہ ملکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ، آئی ایس پی آر

آذربائیجان میں سہہ ملکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہوئے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشقیں دو ہفتے جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3 بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں پاکستان،ترکی اور آذربائیجان نے شرکت کی ،  مشقوں میں انسداددہشت گردی،خطرات اورہائبرڈصورتحال کی  ڈرلزکی گئیں ، 2 ہفتے جاری رہنےوالی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنزکیےگئے ، اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان سےمیجرجنرل ممتازحسین نےنمائندگی کی ، اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں سےفائرنگ کامظاہرہ کیاگیا ، ڈرون،ہیلی کاپٹراورچھوٹےہتھیاروں کےاستعمال کابھی مظاہرہ کیاگیا ، مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی پہلوبھی شامل تھے۔

The post آذربائیجان میں سہہ ملکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ، آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email