وزیر اعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن بنا ہوا ہے، آصف زرداری یونیورسٹی آف کرپشن کے چانسلر اور بلاول ٹرسٹی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن کے چیف مینیجر بنے ہوئے ہیں، نالائق اعلیٰ کہتا ہے کہ ہمیں صحت کارڈ کی ضرورت نہیں، سندھ کے باشعور لوگ ضرور کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہم اچھے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں ہارے، وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں عوام مصیبت میں ہیں، وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سندھ کے لیے فکرمند ہوں، گھبرانا نہیں ہے، پی ٹی آئی سندھ میں 2023 میں حکومت بنائے گی، بلاول کے حلقہ لاڑکانہ اور زرداری کے حلقہ نواب شاہ میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سندھ پی ٹی آئی کا ہوگا، بہت جلد سندھ سے بڑی بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

The post وزیر اعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email