سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھاگئی

بالی وڈ کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ شارہ علی خان کو وادی کشمیر کی خوبصورتی راز آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سارہ عالی خان آج کل کشمیر کی وادیوں میں گھومتی نظر آرہی ہیں جبکہ سارہ نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کو کشمیر میں روحانی سکون مل رہا ہے جبکہ ان وادیوں کی خوبصورتی پر اداکارہ اپنا دل ہار بیٹھیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اداکارہ سارہ علی خان نے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں اسے جنت کا نام دیا ہے۔

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اور بالی وڈ کے چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے کچھ عرصہ قبل ہی انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

لیکن اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا وہ  نام بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ںاکام رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی  اداکار امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پوتی ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، سارہ علی نے 2018ء کی فلمیں کیدارناتھ اور سمبا میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرکے اداکاری کا آغاز کیا۔

دونوں فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہی اور سارہ ​نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ حاصل کیا۔

وہ 2019ء کی فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہوئیں۔سارہ علی کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔

The post سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھاگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email