کرینہ کپور نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

بالی وڈ کی بیبو، کرینہ کپور نے گزشتہ  روز اپنی 41 ویں سالگرہ منائی ہے جس کے لئے وہ اپنی فیملی کی ہمراہ مالدیپ گئیں ہوئیں ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کے منائے جانے کا ایک منظر شیئر کیا ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ کرینہ کپور کو ان کی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شام کا منظر ہے،  سمندر کنارے آگ کی مدد سے ’سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا ہے، یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ روز یعنی کہ 21 ستمبر کو 41 سال کی ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاؤنٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کرتے ہوئے سب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگہ منانے مالدیپ گئی ہوئی ہیں جبکہ سیف علی خان کی سالگہ منانے کے لئے بھی اداکارہ  نے مالدیپ کا انتخاب کیا تھا۔

The post کرینہ کپور نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email