کراچی: پولیس کی اہم کارروائی ،جعلی سرکاری نوکریاں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران  جعلی سرکاری نوکریاں کا جھانسہ والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شاہراہ نور جہاں میں کارروائی کی ہے جس میں گرفتار گروہ سادہ لوح عوام کو جعلی سرکاری نوکریاں کا جھانسہ دیکر ان سے پیسے لوٹتا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گروہ کی سرغنہ ملزمہ نفیس نگار ساتھی ملزم علی خان اور اکرم علی جلبانی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان انٹر بورڈ آفس میں جعلی نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار گروہ اخبار میں جعلی نوکریوں کا جھانسہ دیکر اب تک سینکڑوں سادہ لوح لوگوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار گروہ انٹر بورڈ آفس بن کے امیدوار سے انٹرویو بھی لیتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مزید انکشافات میں مختلف لوگوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف حسب سابق مقدمات میں مزید مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post کراچی: پولیس کی اہم کارروائی ،جعلی سرکاری نوکریاں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email