2 سال میں مہنگائی کی شرح 9.3 سے 8.4 فیصد پر آ گئی ہے ، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2 سال میں مہنگائی کی شرح 9.3 سے 8.4 فیصد پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کوفی کلوچینی90روپےمیں ملےگی ، حکومت گھی اورچینی پرسبسڈی دےرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمتوں میں45سے50روپے کی کمی کروائیں گے ، غریب عوام کوآٹا،گھی،چینی،دالوں پرسبسڈی دینگے ، اربن فوڈانفلیشن15سےکم ہوکر10فیصدپرآگئی ہے ، 2018میں چینی240اورآج400ڈالرفی ٹن ہے ، عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں50فیصداضافہ ہوا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول123روپےفی لیٹرہے ، ہم نےپیٹرول کی قیمت 13سے14فیصدبڑھائی ہے ، پیٹرول کی قیمتوں پراپوزیشن کی بات کا کوئی جوازہی نہیں بنتا ، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک سےبہت کم ہے ، بھارت میں پیٹرول250،بنگلا دیش میں198روپےلیٹرہے۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمت میں18فیصداضافہ ہوا ، گزشتہ سال کی نسبت چینی کی قیمت میں18فیصدفرق آیا ، دنیابھرمیں مہنگائی میں اضافہ ہواہے ، مہنگائی کاسبب سپلائی کانہ ہوناہے ، کوروناکےدوران دنیابھرمیں اشیاء کی سپلائی لائن کم ہوئی ، کوروناکی وجہ سےدنیابھرمیں معاشی بحران آیا۔

The post 2 سال میں مہنگائی کی شرح 9.3 سے 8.4 فیصد پر آ گئی ہے ، وزیرخزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email