کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کی جس میں  4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نارتھ نا ظم آباد اور کورنگی ڈویژن میں  کار لفٹرز کے 3 اور موٹر سائیکل  لفٹرز کے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے وی ایل سی پولیس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے چار چوری  شدہ کاریں،  ایک  چوری  شدہ  مو ٹر سائیکل  اور  دو  پستول برآمد کرلی گئی ہیں۔

اے وی ایل سی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ  اور کار / مو ٹر سائیکل  چوری کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب ہیں۔

اے وی ایل سی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مو جو د ہے، ملزم اصغر مکی گروہ کا سرغنہ اور سال 2013  سے کاریں چو ری کر نے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اے وی ایل سی کے ہا تھوں  پانچ (05)  مر تبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکاہے اوراس کا ساتھی ملزم راشد کشمیری  بھی  سال 2013  سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور چار مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

اے وی ایل سی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کرائے پر گاڑی حاصل کر کے وارداتیں کر تے ہیں، اور گاڑی چھیننے کے بعد گاڑی کے ما لک کو کرائے کی گا ڑی میں شفٹ کر کے گھماتے رہتے ہیں جب تک چھینی ہوئی گاڑی شہر سے با ہر محفوظ مقام تک نہ پہنچ جائے۔

اے وی ایل سی پولیس نے  مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان خیرالامین او ر تقی مو ٹر سائیکل چوری  کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں اور پہلے بھی چار مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

The post کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email