ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے ہمیں تنہا کیا جاسکتا ہے تو وہ عقل کا اندھا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو بھی تھریٹ مل جائے گا ، ایک دن آئے گا کہ جب دنیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ، ساری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم زندہ قوم ہیں ہمیں تنہا نہیں کیا جاسکتا نہ ہمیں نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب ہائبرڈ وار کی بات کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ، نیوزی لینڈ کا دورہ کینسل ہوتے وقت ایس سی او کی سمٹ جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریرہونے والی تھی پندرہ منٹ پہلے پتہ چلا کہ نیوزی لینڈ ٹیم جارہی ہے ، ہم نے سوچا وزیراعظم کی تقریر ہولینے دیں اس کے بعد انہیں بتائیں گے ، 10 اگست کو احسان احسان اللہ کے نام سے فیک فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ، اس پوسٹ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو کہا گیا کہ وہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نا بھیجیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 21 اگست کو ابھی نندن مشرا نے ہندوستان کے اخبار میں ایک آرٹیکل لکھا ، ابھی نندن مشرا کے بہت مظبوط لنکس امراء اللہ صالح کیساتھ تعلقات ہیں ، 24 اگست کو مارٹن گپٹر کی بیگم کو ایک ای میل ملتی ہے ، یہ ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹونمیل ڈاٹ کام سے ملتی ہے ، یہ ای میل کسی سوشل میڈیا سے نہیں تھا ، یہ ای میل اکاؤنٹ چوبیس اگست کو بنایا گیا اور صبح اس ای میل سے میل کی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس ای میل ایڈریس سے صرف ایک ہی میل جنریٹ کی گئی ، پروٹون میل سیکورٹی سروس ہوتی ہے ، انٹرپول کو درخواست کی ہے کہ اس ای میل کے بارے میں بتائیں ، ان تمام واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم دورہ کینسل نہیں کرتی اور وہ پاکستان آجاتی ہے ، ہم نے بھرپور سیکورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو دی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکورٹی کیلئے دوہیلی کاپٹر بھی متعین کیے گئے ، پہلی پریکٹس ٹیم نے تیرہ تاریخ کو کی ، اس دن کوئی دھمکی نہیں تھی ، کوئی ایشو نہیں ہوا ، میچ سے ایک دن پہلے بھی پریکٹس سیشن ہوا اور کوئی تھریٹ نہیں تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سترہ ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کہا کہ کنسرن آیا ہے کہ کوئی تھریٹ ہے ، ٹیم نے ساڑے دس بجے کہا کہ ہم ٹور کینسل کررہے ہیں۔

The post ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email