کشمیری کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندی مودی کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے ممکنہ طور پر احتجاجی مظاہرہ28ستمبر کو اس وقت کیا جائیگا کہ جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروا لی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں جس میں کشمیری ، پاکستانی ، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

 اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد قائدین اور ارکا نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ اجلاس میں نہ صرف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر متفقہ فیصلہ کیا گیا بلکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے،  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی  اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا۔

The post کشمیری کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email