طالبان نے اقوام متحدہ میں سہیل شاہین کو اپنا سفیر نامزد کردیا

طالبان نے اقوام متحدہ میں ترجمان سہیل شاہین کو اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے رواں ہفتے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش کو لکھے گئے خط میں یہ درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لیے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ کا اجلاس سے خطاب میں ابہام ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان کے سفیر کی قبولیت اس گروپ کی بین الاقوامی پہچان کے لیے ایک اہم قدم ہوگا، جس سے معاشی بدحالی کے شکار اس ملک کے لیے درکار فنڈز کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ  اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

The post طالبان نے اقوام متحدہ میں سہیل شاہین کو اپنا سفیر نامزد کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email