سکھر: پولیس کی اہم کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

سکھر میں پولیس نے اہم کارروائی کی جس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی پولیس نے  اہم کارروائی  شہر کے مختلف علاقوں میں کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم دین محمد عمرانی کے قبضے سے موٹرسائیکل اور چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سکھر کے ایس ایچ او روہڑی ثناءاللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری گینگ کے مرکزی ملزم دین محمد عمرانی کے قبضے سے اسکرو، پانے ہتھوڑا, کٹر سمیت دیگر آلات برآمد لئے ہیں۔

سکھر کے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کیں تھیں، ملزم دین محمد عمرانی کی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فٹیج جاری ہوئی تھی۔

سکھر کے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے ہے۔

سکھر کے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم  سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

The post سکھر: پولیس کی اہم کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email