پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث  ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   51 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،   2 ہزار 333 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد ہو گئی۔

خیال رہے کہ  حال ہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے  کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

 کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی  اسکے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پارک، جم جانے ، ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email