شادی کے بعد احسن محسن اکرام کی پہلی سالگرہ کیسی گزری؟

گزشتہ روز شادی کے بعد پاکستانی اداکار احسن محسن اکرام کی پہلی سالگرہ منائی گئی تھی جس کے لئے ان کی بیوی منال خان نے بہت تیاریاں بھی کی تھیں۔

اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے اپنے شوہر کی سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

اس ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن کی  سالگرہ کے لئے منال خان بہت زیادہ پرجوش اور خوش نظر آرہی ہیں جبکہ احسن محسن لیک کاٹ رہے ہیں جو کہ ایک گاڑی کی شکل کا بنا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں منال خان اور انکی فیملی جبکہ احسن محسن اور انکی فیملی سب مل کر اداکار کی سالگرہ منانے کے لئے ایک کل رات ایک ڈنر پر بھی گئے تھے۔

اس ڈنر کے لئے اداکارہ منال خان نے بہت خوبصورت اور محبت بھرے انداز میں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

علاوہ ازیں اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام کو سالگرہ کے حوالے سے سرپرائز دینے کے لئے  اپنے کمرے کو بھی  بہت اچھے انداز میں سجایا تھا ۔

The post شادی کے بعد احسن محسن اکرام کی پہلی سالگرہ کیسی گزری؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email