ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتکب ہورہے ہیں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتکب ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین نے کوئلے کے منصوبوں کے لیے فنڈز روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ کوئلے کے منصوبوں کے لیے فنڈز روک دیں گے، ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتکب ہورہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین دنیا میں ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا، اقوام متحدہ کثیرالجہتی نظام کو یقینی بنائے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا ہے کہ چین رواں سال کے آخر تک دنیا بھر میں 2 بلین کورونا کے ڈوز فراہم کرے گا، کورونا کے خلاف ویکیسن اہم ہتھیار ہے۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ سامعین کے زبردست جوش و خروش کے درمیان چینی رہنما نے مزید کہا تھا کہ اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے۔ اورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔

ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے اتحاد کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ”توڑ” دینا چاہتے ہیں۔

The post ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتکب ہورہے ہیں، چینی صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email