ریما خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف فلم اسٹار اداکارہ  ریما خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ ریما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل ریما کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئیں تھیں۔

ریما خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کی تھی جن پر مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس پر تنقید کی جار ہی تھی۔

ریما خان کی جانب سے حال ہی میں اپنی دو ویڈیوز انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھیں جن میں وہ صبح کے وقت کھُلی فضا میں جاگرز پہنے بھاگتی دوڑتی اور اٹھکھیلیاں کرتی نظرآ رہی ہیں ۔

ریما خان کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جاگرز کے ساتھ شلوار قمیص اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مداحوں کا جاگنگ کے دوران ریما خان کے پہناوے سے متعلق کہنا تھا کہ اُن کا  جاگرز کے ساتھ دیسی سوٹ اچھا نہیں لگ رہا ہے ۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں کہنا تھا کہ ریما خان کا جاگنگ کے لیے اس لباس کا چناؤ انہیں بالکل پسند نہیں آیا ہے اور یہ کمبینیشن کافی عجیب لگ رہا ہے۔

The post ریما خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email