سمندر میں پھنسی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں رضاکاروں نے سمندر میں کم گہری جگہ پر پھنسی ہوئی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا۔

اس حوالے سے ٹیکساس میرین میمل اسٹرینڈنگ نیٹ ورک نے بتایا کہ یہ ڈولفن پورٹ آرانسس کے قریب واقع لائٹ ہاؤس جھیل میں کم گہرے پانی میں پھنسی ہوئی تھی۔

ان رضا کاروں نے ایک چھوٹی سی کشتی کو استعمال کرکے اس ڈولفن کو وہاں سے نکالا اور اسے گہرے پانی میں لے جاکر چھوڑ دیا۔

ریسکیو گروپ نے ڈولفن کا پتہ لگایا جس میں متعدد ادارے بھی شامل ہیں۔

The post سمندر میں پھنسی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email