غریب و امیر کے لیے ایک قانون ہوگا، ملا عبدالغنی

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی نے کہا ہے کہ غریب و امیر کے لیے ایک قانون ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امارت اسلامی کے شرعی قوانین دنیا کے لیے مثالی ہونگے۔

افغانستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیاکو ڈر مجاہدین سے نہیں نفاذِ شریعت سے ہے، غریب و امیر کے لیے ایک قانون ہوگا۔

 ملا عبدالغنی کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہوگا جبکہ  وی آئی پی کلچر کا تصور مٹایا جائے گا۔

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنےفیصلے ایک ہفتے میں کرے گا، رشوت کا خاتمہ ہوگا اور کرپشن کا تصور ختم ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا عبدالغنی کا کہنا تھا کہ میں خیریت سے ہوں اور ہمارا اتحاد مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرونی تصادم میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات غلط ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا اور گزشتہ ہفتے ملا حسن اخوند کی قیادت میں اپنی نگران حکومت اور کابینہ کا اعلان کیا تھا۔

کابینہ میں تقریبا تمام نگران وزراء طالبان رہنما یا گروپ کے قریبی ساتھی ہیں، لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ایک عبوری حکومت ہے اور اس کا مقصد صرف نظام کو چلانا ہے، طالبان نے یہ نہیں بتایا کہ نگران حکومت کب تک اقتدار میں رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے اب تک طالبان کی نگران حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

The post غریب و امیر کے لیے ایک قانون ہوگا، ملا عبدالغنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email