حیدرآباد میں کچہ قلعے میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

حیدرآباد میں کچہ قلعے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے  3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے خاندان کے 4 افراد میں سے 3 جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق مکان میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کی والدہ ، بیوی اور بچی کو کراچی منتقل کیا گیا تھا، جھلس کر زخمی ہونے والا جمیل عباسی اور والدہ بیوی جان بحق ہوگئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی کی حالت نازک ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے،  برنس وارڈ کراچی میں جاں بحق افراد کی لاشیں حیدرآباد اور ٹنڈواللہ یار منتقل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمیل عباسی کی نماز جنازہ کچہ قلعہ میں ادا کردی گئی ہے۔

The post حیدرآباد میں کچہ قلعے میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email