پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے طیارے میں منشیات برآمد

پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے طیارے میں منشیات برآمدہوئی جس کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی شروع کردی گئی ہے۔

  ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کو خفیہ اطلاع ملتی ہیں پر شام 7 بجے سے طیارے کی خصوصی تلاشی شروع کی، سراغ رساں کتوں کی مدد سے 3 گھنٹے تلاشی کے دوران دمام جانے والی پرواز کے جہاز سے اینٹی نارکوٹکس نے منشیات برآمد کرلی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز PK 9245 کے جہاز کے ٹوائلٹ میں خفیہ طور پر منشیات چھپا رکھی گئی تھی جبکہ اعلیٰ  کوالٹی کی چرس کے دو پیکٹ پی  آئی اے کے طیارے کے ٹوائلیٹ IL/3F میں چھپائی گئی تھی۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ منشیات کی برآمدگی سراغ رساں کتوں کی نشاندہی پر کی گئی، منشیات کی برآمدگی کے بعد گرائونڈ ہینڈلنگ فلائٹ کچن سمیت دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین سے بھی این اے ایف نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

The post پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے طیارے میں منشیات برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email