انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے منع کرنے کے بعد سابق کرکٹرز و کوچز کا رد عمل

انگلینڈ نے دورہ پاکستان سے منع کرنے کے بعد سابق کرکٹرز اور کوچز نے رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی دکھ کا دن ہے۔

سری لنکن کمنٹیٹر ویمتھ کرونا نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے انکار کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کے ساتھ ہمدردی ہے۔

 کمنٹیٹر روشن ابھے سنگھے نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دنیائے کرکٹ کے لیے انتہائی دکھ کا دن ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے،پاکستان کا ٹریک ریکارڈ برا نہیں ہے، ہر کرکٹ رکن ممالک کو ان کا حصہ ضرور ملنا چاہیے۔

سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس ہوا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل ٹوٹ گیا، پی سی بی سے بھی اظہار ہمدردی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مرتبہ بھی اٹھیں گے، مجھے یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کرکٹ پاکستان واپس آئے گی۔

The post انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے منع کرنے کے بعد سابق کرکٹرز و کوچز کا رد عمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email