حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا معاملہ

میمن گوٹھ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا معاملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس کل دوپہر 1 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹرفاروق کی سربراہی میں ہوگا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  کی گرفتاری پر تفتیش کی جائے گی، جے آئی ٹی مختلف پہلوؤں سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا جائزہ لے گی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پہلے اجلاس میں کیس کے تفتیشی افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے، کیس سے متعلق پہلے مکمل طور پر آگاہی حاصل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 ستمبر کو جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، 5 رکنی جے آئی ٹی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ میں درج ہونے والے دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کرنی ہے۔

The post حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email