فحش فلموں کے کیس میں گرفتار راج کندرا ضمانت پر رہا

فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے راج کندرا کو 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

راج کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں  راج کندرا یا ریان ملوث نہیں ہیں۔

 پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ راج کندرا پلیٹ فارم پر مواد اپلوڈ کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب پروسیکیوشن نے اس ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے شواہد میں ٹیمرنگ ہوسکتی ہے۔

The post فحش فلموں کے کیس میں گرفتار راج کندرا ضمانت پر رہا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email