ورلڈ6ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے بابر مسیح سیمی فائنل میں پہنچ گئے

قطر میں جاری ورلڈ6ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے بابر مسیح سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورٹر فائنل میچ میں انہوں نے ہم وطن حارث طاہر کو شکست دی ہے۔

قبل ازیں کواٹر فائنل میچز دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ6ریڈ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں حارث طاہر نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو ہرایا جبکہ بابر مسیح نے راؤنڈ آف16میں بیلجیم کے کیون ہینسنز کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بابر مسیح گروپ اسٹیج میں بہترین فریم اسکور کی بنیاد پر براہ راست راؤنڈ آف 16میں پہنچے تھے۔

The post ورلڈ6ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے بابر مسیح سیمی فائنل میں پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email