تین رکنی لارجر بینچ کا 22 تا 24 ستمبر اہم مقدمات سماعت کرنے کا فیصلہ

تین رکنی لارجر بینچ 22 تا 24 ستمبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ اہم مقدمات کی سماعت 22 تا 24 ستمبر تک کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لارجر بینچ کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کے کیسز کی بھی سماعت کرے گی۔
ذرائع نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے پر کتنا عمل درآمد ہوا، لارجر بینچ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکرٹری اور کمشنر کراچی کو اس بینچ کے بارے میں نوٹس جاری ہو گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی سی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی نوٹس جاری ہو چکا ہے۔

The post تین رکنی لارجر بینچ کا 22 تا 24 ستمبر اہم مقدمات سماعت کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email