نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملتوی شدہ میچز کو نومبر 2022 میں شیڈول کیا جاسکتا ہے، جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق نہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان سے ملتوی شدہ میچز کو نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی پیشکش کی اور نہ ہی پاکستان اپنی ہوم سیریز پاکستان کے بغیر کسی اور ملک میں کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس فی الحال فری ونڈو بھی نہیں جہاں ملتوی شدہ سیریز کو شیڈول کیاجاسکے۔

 ذرائع کے مطابق آخری وقت میں دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات ہوگی جو اب تک نہیں ہوئی ہے۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کےحوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email