شہباز شریف کی شرح سود میں اضافے کی مزمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شرح سود میں اضافے کی مزمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے شرح سود میں اضافے کی مزمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، شرح سود 7.25 فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ ترقی کے ہدف کے ساتھ جاری کیا، پالیسی ریٹ بڑھانا اس دعوے کے برعکس ہے، 20 پوائنٹس میں اضافہ معیشت پر خود حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے، درآمدات اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش میں یہ نیا بم پھینک دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ کے معاملے میں 15 ماہ بعد حکومت پھر وہیں آگئی ہے جہاں سے چلی تھی، حکومت نے آتے ہی پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا اور معیشت کو تنزلی اور کساد بازاری میں دھکیلا، حکومت اب پھر پالیسی ریٹ بڑھا کردوبارہ معیشت کو مزید کساد بازاری اور جمود کا شکار کرنے جارہی ہے، حکومت فسکل پالیسی اقدامات کرے، پالیسی ریٹ نہ بڑھائے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو خبردار کررہا ہوں کہ بجلی اور گیس کی قیمت مزید نہ بڑھائے، آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس وصولی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی تباہ کن اثرات مرتب کرنے جارہا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ بڑھانے سے عوام اور کاروباری برداری کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، حکومت کی سمت اور جبکہ اسٹیٹ بینک کی منزل کچھ اور دکھائی دے رہی ہے۔

The post شہباز شریف کی شرح سود میں اضافے کی مزمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email