علی ظفر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے والے امریکی صحافی کے معترف

گلوکار و اداکار علی ظفر نے امریکی صحافی گلین بیک کی افغانستان میں پاکستان کی مدد کے حوالے سے شیئر کی گئی کہانی پر اپنا ردعمل دے دیا۔

علی ظفر نے گلین بیک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ وار ٹوئٹس ان تمام لوگوں کے لئے ہے جو انسانیت پر سے اپنا اعتبار کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کے ساتھ گلین بیک کا بھی پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرتی کہانی کو شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ ہماری تمام تر نیک خواہشات اور دعائیں افغان خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغامات میں افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلاء میں مدد پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہئیے ،ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ سب یہ یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔

گلین بیک کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نکلنے کے لئے دنیا کے کئی رہ نماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی قریب نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران سے مدد کا کہا تو وہ فوری طور پر عسکری اور سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے۔

امریکی صحافی گلین بیک نے کہا کہ پاکستان اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔

The post علی ظفر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے والے امریکی صحافی کے معترف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email