بارشوں کے دوران سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کیا جائے، ڈائریکٹر آپریشن

ڈائریکٹر آپریشن شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں بارشوں کے پیش نظر ڈائریکٹر آپریشن شاہد حیدر نے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔

ڈائریکٹر آپریشن شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ تمام ایس ڈی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ماتحت لائن اسٹاف کی ٹی اینڈ پی محفوظ اور مکمل ہے، بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔

انہوں نے سختی سے ہدایات دیں کہ کوئی بھی لائن اسٹاف حفاظتی آلات کے بغیر لائن پر ہرگز کام نہیں کرئے گا، جبکہ 11 کے وی لائن پر کام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹو ورک اور لائنوں کی دونوں جانب سے ارتھنگ لازمی کی جائے۔

ڈائریکٹر آپریشن کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور جلد بازی قطعاً نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ فراہم کئے گئے حفاظتی آلات استعمال نہ کرنے کے باعث جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر آپریشن شاہد حیدر نے لیسکو صارفین پر بھی زور دیا کہ ہر ممکن احتیاط اپنائیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے نزدیک مت جائیں اپنی گاڑیاں اور مویشی ٹرانسفارمرز کے نیچے مت کھڑے کریں۔

ڈائریکٹر آپریشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں کو بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں اور ان کو یہ تاکید کریں کہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کے کھمبوں کو مت چھوئیں۔

ڈائریکٹر آپریشن شاہد حیدر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس اور ایس ڈی او سے فوری رابطہ کریں۔

The post بارشوں کے دوران سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کیا جائے، ڈائریکٹر آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email