احتساب عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2003 کے امتحانات میں نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

احتساب عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2003 کے امتحانات میں نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج انعام کلہوڑو کی عدالت میں سن 2003 اور 2004 کے امتحانات کے حوالے سے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں نیب کے 29 گواہوں اور وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے گواہاں کے ریکارڈ کیے ہوئے بیان بھی عدالت میں پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

The post احتساب عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2003 کے امتحانات میں نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email