نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ، رمیز راجہ کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے اور انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس ہے، ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے، ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ  پاکستان ختم کردیا ہے۔

The post نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ، رمیز راجہ کا بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email