انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے  پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا  ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای سی بی نے آگاہ کردیا ہے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان  نے ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے پر اسرار  کیا تھا ،دونوں ممالک کی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13, 14 اکتوبر کو ہونا تھی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email