وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  کہ  وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، صوبے کے وسیع تر مفاد اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں۔

اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کہا کہ میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں، عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  مزید کہا  کہ امید کرتا ہوں میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم  عبدالرحیم جانوں نے کہا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں ۵۵ دیگر ممالک شامل ہیں، میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

The post وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email