کسی رشتہ دار کی موت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟ آپ بھی جانیئے

کسی آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس کے عزیزواقارب تجہیزو تدفین کا انتظام کرتے ہیں لیکن آج کی نسل میں ایک کام اس سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے اور وہ اس مرنے والے شخص کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ جڑا ہے۔

جب کوئی شخص مر جائے تو اس حوالے سے فیس بک نے لوگوں کی رہنمائی کر دی ہے ،آپ اپنے مر جانے والے رشتے دار یا دوست کے اکاﺅنٹ کو نہ صرف بند کروا سکتے ہیں بلکہ اسے یادگاری اکاﺅنٹ میں تبدیل بھی کروا سکتے ہیں، جس پر لوگ اس مرجانے والے شخص کے لئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

اپنے کسی رشتے دار یا دوست کی موت کے بعد اس کے فیس بک اکاﺅنٹ کوبند کروانے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروانے کے لئے آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اس کے قریبی رشتے دار یا مختار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو مرنے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسکین کر کے فیس بک کو مہیا کرنا ہو گا، اگر آپ یہ چیزیں مہیا یا ثابت نہیں کر سکتے تو آپ پاور آف اٹارنی، برتھ سرٹیفکیٹ، وصیت نامہ یا اسٹیٹ لیٹر بھی دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کی موت کو ثابت کرنے کے لئے اخبار میں اس کی موت کے اعلان پر مبنی اشتہار یا میموریل کارڈ بھی دے سکتے ہیں ،مذکورہ چیزیں مہیا کرنے اور پراسیس کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو اس لنک https://www.facebook.com/help/contact/228813257197480?_rdc=2&_rdr

پر جانا ہو گا۔

اگر آپ اس کے اکاﺅنٹ کو میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک https://www.facebook.com/help/contact/234739086860192?helpref=faq_content&_rdc=2&_rdr پر جائیں۔

اگر آپ خود اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کو اپنا مختار مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کا فیس بک اکاﺅنٹ بند کروا سکے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرواسکے تو اس کے لئے اپنے اکاﺅنٹ کی سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور وہاں سے میموریلائزیشن سیٹنگز میں جا کر اپنے اس دوست کا نام ٹائپ کر کے ایڈ کردیں۔

 اب آپ کا یہ دوست آپ کا لیگیسی کنٹیکٹ (Legacy contact) بن جائے گا جو باآسانی آپ کے اکاﺅنٹ کو بند کروا سکے گا یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروا سکے گا۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس کو بھی آپ اسی طرح بند کروا سکتے ہیں یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کروا سکتے ہیں ،انسٹاگرام پر اس پراسیس کے لئے اس لنک https://help.instagram.com/contact/452224988254813  پر جائیں۔

 ٹوئٹر پر یہ پروسیز کچھ مختلف ہے، اس پلیٹ فارم پر آپ کو پیشگی فارم کے بجائے اس لنک https://help.twitter.com/en/forms/privacy پر جا کر مدد کی درخواست کرنی ہو گی جس پر ٹوئٹر کا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔

آپ سے آپ کے متعلق اور مرنے والے شخص سے متعلق تصدیقی دستاویزات اور معلومات مانگے گا ،ان میں آپ کے آئی ڈی کارڈ کی نقل اور مرنے والے شخص کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی شامل ہوں گی، اس کے بعد اس شخص کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

The post کسی رشتہ دار کی موت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟ آپ بھی جانیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email