مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید

سندھ اسمبلی کے رکن عبد الرشید نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملازمین کی اجرت کم از کم 25 ہزار روپے ماہانہ طے کی ہے لیکن نہ سرکاری سطح پر اور نہ ہی نجی ملازمین کو یہ اجرت دی جارہی ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

عبد الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ تبدیلی نے روپ دکھا کر نئی قیامت ڈھائی ہے، مار گئی ہمیں مہنگائی، کہیں پر اجرت ساڑھے دس ہزار روپے بنتی ہے تو کہیں تین سو روپے کلو گھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوشت تو عوام کی پہنچ میں ہی  نہیں ہے، غریب آدمی کیسے گھر چلائے گا؟ شہزاد نامی نوجوان تھا، لیاری جنرل اسپتال میں تھا، اس نے کہا میرے گھر کا کرایہ چڑھ گیا ہے، 15 ستمبر کو اس نوجوان نے زہر کا انجیکشن لگا کر خودکشی کی، یہاں وزیر کہتے ہیں کہ ہم نے ریلیز کردئیے ہیں، لیاری جنرل اسپتال کی مافیا کام کروا رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی ہے، 25 ہزار تنخواہ کب نافذ ہوگئی؟ نافذ کرنا حکومت کا کام ہے، فوڈز ڈیپارٹمنٹ تنخواہیں نہیں دے رہا، شہزاد کے واقعے کی تحقیقات کروا کے سامنے لایا جائے۔

The post مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email