کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شائقین کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کرانے کی اجازت مل گئی ہے۔

 کرکٹ گراؤنڈ  میں 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے، 25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ میچز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹ گراؤنڈ  میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی زمہ دار ہو گی،کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا، این سی او سی نے چیئرمین، سی ای او، سی او او کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

The post کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email