اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر اورپرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے ، چیئرمین سینیٹ اورسینیٹر عبدالقادرنے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ویژن کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سب سے اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے ، ہم سب کا فرض ہے کہ اتفاق کی قوت سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں ، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کی ، ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے مفادات سب سے زیادہ مقدم ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ لوگ ترقی کے سفر کو روکنے کے لیے منفی سیاست کا پرچار کر رہے ہیں ، پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں ، پنجاب حکومت ہمیشہ بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد میں آگے رہی ہے ، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں ، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ، بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت تعاون کر رہی ہے۔

سینیٹر عبدالقادرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کی عوام کی حقیقی ترقی کے لیے پائیدار اقدامات کیے ہیں۔

The post اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email