آج پاکستان کی عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہے، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مہنگائی کے پیچھے عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کبھی بھی عوام پر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی ، ڈالر میں اضافے سے پاکستانی روپے کی ویلیو کم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر ڈالر میں اضافہ پاکستانی روپے میں مزید کمی پیدا کردیتا ہے ، پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپے کی ویلیو میں کمی کی وجہ سے بڑھتی ہے ، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے ، طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کی وجہ سے بھی مہنگائی ہوتی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حکومتی گوداموں سے گندم، چاول اور دالیں وقت پر سپلائی کریں ، مہنگائی کی تیسری بڑی وجہ منافع خوری ہے ، کسی بھی اشیاء کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی زخیرہ اندوز کر لی جاتی ہیں ، گندم و دیگر اجناس کی اسمگلنگ کی وجہ سے بھی مہنگائی ہوتی ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اجناس کی ہول سیل اور ریٹیل  قیمتوں کی باقاعدہ تشہیر کریں ، زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، ان تمام امور سے مہنگائی پر فوری قابو کیا جاسکتا ہے ، مہنگائی پر قابو میں صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔

The post آج پاکستان کی عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہے، فردوس شمیم نقوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email